نئی دہلی۔۔۔۔یہاں ایک عدالت نے کہاہے کہ کسی خاتون کو اس کی مرضی کے بغیر کوئی چھو بھی نہیں سکتا۔ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ خواتین غلط ذہنیت والے شخص کا شکار بن جاتی ہیں۔ عدالت نے 9سال کی بچی سے چھیڑخانی پر چھوی رام نامی مجرم کو 5سال قید کی سزا سنائی۔ ذرائع کے مطابق سیشن جج سیما مینی نے چھوی رام کو 5سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنیکا فیصلہ سنایاجس میں سے 5ہزار روپے متاثرہ بچی کو دیئے جائیں گے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ملزم نے دہلی کے مکرجی نگر بازار میں بچی سے چھڑخانی کی تھی جسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ خاتون کی مرضی کے بغیر کوئی اس کے جسم کو ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔ کسی خاتون کی پرائیویسی کا حق مرد طے نہیں کرسکتا۔