نئی دہلی۔۔۔۔۔مودی حکومت کے یکم فروری کو پیش ہونیوالے بجٹ میں ملک کے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیا جائیگا۔ہیلتھ انشورنس کی حد3سے 4لاکھ روپے تک ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق انشورنس کیلئے 5ہزار کروڑ روپے کا بجٹ طے کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نجی انشورنس کمپنیوں کو بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔ہیلتھ انشورنس اسکیم کی مد میں 60فیصد مرکز اور 40فیصد ریاستی حکومتیں اخراجات برداشت کرینگی۔ذرائع کے مطابق 3قسم کی انشورنس اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ایک خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے ’’کلیان‘‘ اسکیم دوسری 2لاکھ روپے سالانہ آمدنی والوں کیلئے’’ سوبھاگیہ‘‘ اسکیم، تیسری 2لاکھ سے زیادہ آمدنی والوں کیلئے ’’سرودے ‘‘اسکیم پیش کی جائیگی۔