پاکستان ڈاکٹرز فورم عسیر کی یوم تاسیس تقریب
ڈاکٹرز فورم معاشرے کا تعلیم یافتہ طبقہ ہے، نجیب اللہ خان
* * * *
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
پاکستان ڈاکٹرز فورم عسیر کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام مقامی اسکول کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین ڈاکٹرز فورم اور ایڈوائزر کونسل (OPAC) اور سینیئرز فائونڈیشن ڈاکٹر جمیل مغل نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی قونصل ویلفیئر نجیب اللہ خان تھے۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر الطاف بشیر ویلمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ قومی ترانے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
معزز مہمانوں سے فورم کے ممبران اوردیگر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کا تعارف ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے کرایا اور فورم کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ ڈاکٹر شہاب صدیقی ، ڈاکٹر اے ڈی میمن، ڈاکٹر الطاف بشیر ویلمی اور دیگر ڈاکٹرز حضرات کو ان کی کمیونٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر اے ڈی میمن نے ممبر ایڈوائزری کونسل جازان امیرخان شیروانی کو عسیر آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اووَرسیز فائونڈیشن بیرسٹر امجد ملک نے لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ قونصل ویلفیئر نجیب اللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹرز فورم معاشرے کا تعلیم یافتہ طبقہ ہے۔ ہر وقت اپنے ہم وطنوں کی خدمات پر مامور رہتا ہے۔ ڈاکٹرز فورم کے قیام سے کمیونٹی کو طبی سہولتیں میسر ہیں جسے قونصلیٹ جدہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ڈاکٹر جمیل مغل نے کہا کہ آج ہم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فورم کی کارکردگی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہماری کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔ ہم اسے مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر شہاب صدیقی کو ریاض چوہدری کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کمیونٹی خدمات پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ممان خصوصی کو یادگار شیلڈ دی گئی۔ تقریب سے ریاض چوہدری، ڈاکٹر محمد نعیم خان ، ڈاکٹر شہاب صدیقی، ڈاکٹر الطاف
بشیر ویلمی نے بھی خطاب کیا۔