سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 24 نومبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام رہا۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.57 ریال رہی۔
سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 286.57 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 327.51 ریال، 22 قیراط ایک گرام 300.22 اور18 قیراط 245.63 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,751.10، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,882.10 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,144.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 329,804 ریال میں دستیاب رہا۔