بدعنوانی کے مقدمات کے 90ملزمان بری.... اخبار کی شہ سرخیاں
منگل 23 جنوری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة“ کی صفحہ اول کی سرخیاں
٭ بدعنوانی کے مقدمات کے 90ملزمان بری، 95کی حراست برقرار
٭ شہری خدمات کے نئے لائحہ جات6ماہ میں مکمل کرلئے جائیں گے، وزیر شہری خدمات
٭ حوثیوں کے ساتھ مذاکرات کی بات طے نہیں ہوئی، یمنی وزیر خارجہ
٭ امریکہ اور ترکی شمالی شام میں محفوظ علاقے کے قیام کے موضوع پر مذاکرات کرینگے
٭ یورپی یونین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا
٭ 2019ءکے آخر میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کردیا جائیگا، نائب امریکی صدر
٭ سمجھوتے کی بدولت امریکی حکومت کا جمود عارضی طور پر ٹوٹ گیا
٭ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا قطر کی اشتعال انگیزیوں پر تبادلہ خیال
٭ عراق میں انتخابات کا گرما گرم موسم شروع، خانہ جنگی کے خدشات کا اظہار
٭ روس نے نیٹو میں توسیع کا جواب دیدیا، لاطینی امریکہ سے میانمار تک روس فوجی اڈے قائم کریگا
٭ ایران بیلسٹک میزائل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پابندی ماننے کو تیار نہیں، فرانس
٭٭٭٭٭٭٭٭