23جنوری 2018ءمنگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار ”المدینہ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ رٹز ہوٹل میں زیر حراست بدعنوانوں کے ساتھ تحقیقات ماہ رواں کے آخر میں مکمل کرلی جائیگی، پبلک پراسیکیوٹر
٭ حساب الموطن سے متعلق اعتراض درست تسلیم کئے جانے پر حقوق موثر بماضی ہونگے، محکمہ زکاة و آمدنی
٭ ایران ٹوٹ چکا ہے، علاقائی طاقت نہیں بن سکتا، فارن پالیسی
٭ العلا کمشنری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنے کا اہل بنانے کی خاطر طلباءو طالبات کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ
٭ سعودی عرب نے 8ارب ڈالر سے زیادہ یمن کو تعاون کے طورپر پیش کئے، عادل الجبیر
٭ پبلک پراسیکیوشن کے افسران نے زیر حراست افراد سے 149ہزار مقدمات پر بات چیت کی
٭ حج فورس کی معائنہ جاتی کمیٹی اورصحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزاکا فیصلہ کرنے والی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، وزیر صحت
٭ خلیجی ممالک کے وکلاءکو سعودی عرب میں وکالت کی اجازت دیدی گئی
٭ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ملازمین کی کمپنی سے معاوضے کی بابت پوچھ گچھ ہوگی، وزارت محنت و سماجی بہبود
٭ مسجد نبوی شریف کے توسیعی منصوبے پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا، مغرب کی جانب واقع گڑھوں کی بھرائی کا آغاز
٭٭٭٭٭٭٭٭