Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القریات: ساھر کیمرہ توڑنے والا سعودی گرفتار

القریات ....القریات پولیس نے ساھر کے کیمرے میں توڑ پھوڑ مچانے والے 22سالہ مقامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ الجوف ریجن پولیس کے ترجمان یزید النومس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی شخص نے ساھر کے 3کیمروں میں توڑ پھوڑ مچا دی ہے۔ ضروری کارروائی کرکے مقامی نوجوان کا پتہ لگالیا گیا۔ عمر 22برس ہے۔ اس نے اقبال جرم کرلیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔
 
 

شیئر: