Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تانڈور میں تحفظ شریعت و اصلاح معاشرہ سے متعلق جلسہ آج منعقد ہو گا

    حیدرآباد - - - -صدرمجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی کی صدرات میں بدھ 24 جنوری کوشام 7 بجے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیراہتمام جلسہ تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ گورنمنٹ جونیئر کالج گرائونڈ تانڈور،ضلع وقارآباد (تلنگانہ )میں منعقدہوگا۔ آئندہ ماہ حیدرآبادمیں پرسنل لاء بورڈ کے 26ویں اجلاس عام کے تناظر میں اس کا اہتمام کیاجارہاہے۔ اس خصوص میں ایک استقبالیہ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے صدر بیرسٹراسدالدین اویسی ہیں۔ مولانا سید قبول پاشاہ شطاری،مولانا جمال الرحمن مفتاحی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولاناحافظ پیر شبیر، مولانا مفتی صادق محی الدین، مولانا محمدحسام الدین ثانی جعفرپاشاہ، مولانا مسعود حسین مجتہدی، مولانا اولیا حسینی مرتضیٰ پاشاہ، حامد محمد خان،مولانا صفی احمد مدنی، ضیاالدین نیر،مولانا سیداحمد الحسینی سعید قادری،سیدمنیر الدین احمد مختار اس جلسے سے خطاب کریں گے۔ مرکزی استقبالیہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وکنونیر رحیم الدین انصاری نگران جلسہ ہوں گے۔ مقامی استقبالیہ کمیٹی کے صدرمولانا عبدالجبار سنبھلی نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

شیئر: