سعودی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کی شہریت؟
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
ریاض....ارکان شوریٰ 5فروری پیر کو سعودی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کیلئے سعودی شہریت کے قانون میں ترمیم اور قانون محنت کی دفعہ 77 میں ترمیم کے موضوع پر بحث کرینگے۔ رکن شوریٰ سامیہ بخاری نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ قانون محنت کی دفعہ 77کے اس سقم کو دور کردیا جائیگا جسے بنیاد بناکر نجی اداروں و کمپنیوں کے مالکان پلک جھپکنے میں سعودی ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں۔