Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد آباد جل رہا تھا اور مودی سرمایہ کاروں دعوت دے رہے تھے، چدمبرم

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ جس دن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے تھے، اسی دن احمد آباد میں ’’پدماوت‘‘ کے خلاف شرپسند ہنگامہ ، توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی وارداتیں کی جارہی تھیں۔ چدمبرم نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ جب وزیر اعظم عالمی سرمایہ کاروں کو ہند میں سرمایہ کاری کیلئے مدعوکررہے تھے ،اسوقت احمد آباد میں شرپسند عناصر مالز اور تھیڑز میں توڑپھوڑکی اور تشدد کی وارداتیں کررہے تھے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگامہ برپا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شیئر: