Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے5400سنیما گھروں میں فلم ’’پدماوت‘‘کی نمائش

نئی دہلی۔۔۔۔۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت بالآخر ملک و بیرون ملک میں ریلیز ہوگئی جسے دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ سنیما ہالوں میں پہنچے ۔کاروباری ذرائع کے مطابق کرنی سینا کے احتجاج اور دھمکیوں کے پیش نظر سنیما گھروں میں سخت سیکیورٹی کے درمیان مختلف شہروں میں  5400سنیما گھروں میں فلم ریلیز کی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نمائش کی منظوری کے بعد پدماوت ریلیز تو کردی گئی لیکن راجستھا ن، مدھیہ پردیش ، گجرات اور گوا کی حکومتوں نے اپنی ریاستوں میں فلم کی نمائش پر پابندی لگا رکھی ہے۔

شیئر: