مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ پولیس نے المجون گوادم پر دھاوا بول کرافریقہ اور ایشیا کے ان 29نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو زنانہ شکل و صورت اختیار کرکے موج مستی کا پروگرام کررہے تھے۔ مقامی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ الشوقیہ محلے میں بیکار پڑی ہوئی گاڑیوں کی کمپنی کے عقبی گودام میں کوئی تقریب ہورہی ہے جہاں سے زبردست موسیقی کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 29افریقی و ایشیائی نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔