Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول وی وی آئی پی گیلری میں بیٹھنے کے لائق نہیں ، بی جے پی

نئی دہلی۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی کو یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران پچھلی نشست میں جگہ ملنے پر تنازع جاری ہے۔ کانگریس کے الزام کے بعد پلٹ کر وار کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نر سمہا راؤنے کہا کہ راہول گاندھی وی آئی پی گیلری میں بیٹھنے کے لائق نہیں اور ہم نے انکا احترام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے خیال میں جمہوریت آج بھی غائب نظر آتی ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ملک ان کے خاندان اوروراثت کے نام پر چلے گا ،یہ سوچ جمہوریت کے خلاف ہے۔ نرسمہا راؤ نے کانگریس پر سطحی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا احترام کرنا ہماری روایت ہے جبکہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں ہمارے قومی صدور کو یہ عزت نہیں دی تھی۔

شیئر: