اب انگلش فلم بھی کرنا چاہتا ہوں، رنویر سنگھ
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اب وہ ہندی فلموں کے علاوہ انگلش فلم بھی کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے تعلیم یونائیٹڈ ا سیٹس میں حاصل کی اور اب ہندی فلموں کے بعد ہالی وڈ فلمیں بھی کرنا چاہتا ہوں۔ رنویر سنگھ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ”پدماوت“ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ان دنوں وہ زویا اختر کی فلم ”گلی بوائے“ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ عکسبندی میں مصروف ہیں۔اس کے بعد وہ روہت شیٹی کی فلم”سمبا“ اور کبیر خان کی”83“ میں بھی نظر آئیں گے۔