بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ”سنگھ ان دی رین“ کی عکسبندی شروع کر دی۔ میڈیا کے مطابق انوپم کھیر اس فلم سے پہلے 511فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں ۔ فلم کی کہانی میں محبت کو معاشرے میں سب سے زیادہ طاقتور چیز دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار اندرانی پل چوہدری ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں انوپم کھیر، شانی پاﺅل مکگھی، پوجا بھٹ ، امول شاہ اور دیگر شامل ہیں۔