Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی کا دیرینہ ارمان پورا

بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہاہے کہ ان کا دیرینہ ارمان پوراہو گیا ہے ۔ پرینیتی نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے معروف اداکار اکشے کمار کےساتھ فلم میںکام کرنے کی خواہش رکھتی تھیں جو اگلی فلم سے پوری ہوگئی ہے۔ پرینیتی ' کیساری' میں اکشے کےساتھ دکھائی دیں گی ۔ یوں اس فلم میں کام کرنے سے پرینیتی کی مشہور اداکار کےساتھ کام کی خواہش پوری ہوگئی۔کیساری ہندوستانی تاریخ کے اہم دور کی کہانی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے ارجن کپور کےساتھ فلم ' سندیپ اور پنکی فرار' کی شوٹنگ مکمل کی ہے ، وہ جلد اگلی فلم میں کام کریں گی۔
 
 

شیئر: