اگر آپ کے ہاتھوں کی جلد اترتی ہے تو !
جو جلد نازک اور حساس ہوتی ہے وہ موسم کے اثرات سے دوسروں کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہے . اکثر افراد کی ہاتھوں کی جلد موسم کے اثرات کے باعث بہت اترتی ہے . ہاتھوں کی جلد کو خشکی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ایک گلاس عرق گلاب میں ایک لیموں کا رس اور دو چمچ گلیسرین ملا کر محفوظ کر لیں . رات کو سوتے وقت اچھی طرح ہاتھوں کا مساج کریں اور صبح ہاتھ دھو کر معیاری موسچرائزر ہاتھوں پر لگا لیں . اس سے ہاتھوں کی جلد نم اور تروتازہ رہے گی اور جلد کے اترنے کے مسئلے سے نجات مل جائے گی .