Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک جیسے کردارتک محدودہونا نہیں چاہتی،تاپسی

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ایک جیسے کرداروں تک محدودہونا نہیں چاہتیں۔ اداکارہ تاپسی پنو سے فیشن ویک کے دوران پوچھا گیا کہ فلم ”جڑواں “ میں گلیمرس کردار ادا کرنے کے بعد مزید ایسے کردار ادا کریں گی جس پر انہوں نے کہا کہ میں اسے برقرار رکھنا چاہوں گی لیکن میں ایک اداکارہ ہوں اور بطور اداکارہ فلموں میں مختلف کردار انفرادیت کی پہچان ہیں،میں فلموں میں خود کو ایک جیسے کرداروں تک محدود نہیں کرنا چاہتی۔ 
 

شیئر: