Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد... پاکستان نے  طالبان یا حقانی نیٹ ورک کیساتھ تعاون اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کو پھر مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے ملک، خطے بلکہ عالمی امن کے لئے مسلسل قربانیاں دیں جو تاحال جاری ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان مشترکہ ورکنگ گروپ کاپہلا اجلاس ہفتہ کو کابل میں ہوگا۔ تہمینہ جنجوعہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے، خفیہ معلومات کے تبادلے، فوج معیشت، تجارت اور راہداری روابط پناہ گزینوں کی واپسی اور رابطہ کاری پر غور غوض کےلئے5 مشترکہ روکنگ گروپوں کی تجاویز پیش کی تھی۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ سے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کےلئے کوئی فوجی حل نہیں ۔ صرف افغان سرپرستی اور افغان قیادت میں امن عمل سے وہاں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: