Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیروں کی اچھل کود دیکھنے کیلئے چڑیا گھر میں رش

لندن .... لندن کے چڑیاگھر میں شیر کے 2بچوں میں اتنی محبت ہے کہ وہ ہر وقت ساتھ رہتے ہیں۔ انہیں دیکھنے کیلئے بے شمار لوگ انکے پنجرے کے آگے جمع ہوجاتے ہیں اور لوگوں کا کہناہے کہ وہ صرف چڑیا گھر انہیں دیکھنے کیلئے آتے ہیں جب بھی انہیں دیکھا وہ ایک دوسرے سے کھیلتے رہتے ہیں۔ یہ بچے جون 2016ءمیں پیدا ہوئے تھے۔ انڈونیشیا میں شیروں کیلئے جو ماحول ہوتا ہے وہی ماحول لندن کے چڑیا گھر میں انہیں دیا گیا ہے۔ ایسے شیر چھوٹے درختوں پر بھی چڑھ سکتے ہیں اور وہ اس طرح چڑیا گھر آنے والوں کیلئے مزید دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

شیئر: