Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور، کراچی موٹروے ٹھیکے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

  اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد مہنگے ریٹ پر لاہور کراچی موٹروے ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کے ذمہ دار ہیں ان کی نشاندہی کی جائے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ قومی سرمائے کا جائز استعمال ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

شیئر: