” الف انسان “ میں بہترین اداکاری ، اسلم شیخ کیلئے ایوارڈ
اداکار اسلم شیخ کوآپریٹو ایوارڈ لے اڑے ۔ کراچی میں ہونے والی کوآپریٹو ایوارڈتقریب میں اداکار اسلم شیخ کو ڈرامہ سیریل ”الف انسان “میںبہترین اداکار کے طور پر نامز د کیاگیا تھا اور جیوری نے ان کو بہترین اداکار تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈ کا حق دار قرا ردیا ۔کو آپریٹو ایوارڈ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیا ت کو دیاجاتا ہے جس میں شوبز شامل ہے ۔ کوآپریٹو ایوارڈحاصل کرنے پر اسلم شیخ نے کہا کہ ایوارڈ اصل میںفنکار میں توانائی پیدا کرنے کے ساتھ بہترسے بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور اس سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل نیشنل ایوارڈ ،پی ٹی وی ایوارڈ اورنگار ایوارڈ ہوا کرتے تھے مگر یہ سلسلہ اب بند ہوچکا ہے۔ حکومت کونیشنل ایوارڈ اور پی ٹی وی ایوارڈ کا دوبارہ اجراءکرنا چاہئے ۔