طائف میں خوشبو دار درخت دریافت
طائف .... ... سعودی عرب میں ایک نایاب قسم کا درخت ”البیشم“ دریافت ہوا ہے۔ یہ صرف طائف کی وادیوں میں اگتا ہے۔ کمیاب ہے۔ اس سے اعلیٰ درجے کا عطر تیار کیا جاتا ہے اور جلدی امراض کی دوا بھی بنائی جاتی ہے۔ اسکی خوشبو طائف کے گلاب کی خوشبو کے ہم پلہ ہے۔ الاخباریہ چینل نے اس پر باتصویر رپورٹ جاری کی ہے۔ طائف میں اچانک ہی اس کی دریافت ہوئی۔ یہ مشرقی مکہ مکرمہ کی وادیوں کے گرم پہاڑوں میں اگتا ہے۔ خود رو ہے۔ 10کلو میٹر کے دائرے میں ہی پایا جاتا ہے۔