Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارمیلا نے 44بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا ماتوندکرنے زندگی کی44 بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ ارمیلا نے 1980 میں میراٹھی، تیلگو فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا ۔انہوں نے کئی مراٹھی فلمیں کیں۔1995 میں پہلی بار ارمیلا نے بالی وڈ فلم ' رنگیلا' میں کام کیا۔ اپنی پہلی بالی وڈ فلم سے ارمیلا راتوں رات مشہور اداکارہ بن گئیں۔ارمیلا نے کئی مشہور اداکاروں کےساتھ فلموں میں اداکاری کی۔ارمیلا گزشتہ برس معروف ماڈل محسن اختر سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔وہ آخری بار 2008 کی بالی وڈ فلم ' قرض' میں نظرآئی تھیں۔
 

شیئر: