Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”نواب گھر “کے پروڈیوسر کیلئے انعام کا اعلان

 
اسلام آباد پی ٹی وی سنٹرسے جاری مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”نواب گھر “سے متاثرہوکر پاکستان پیس فورم نے ڈرامہ پروڈیوسر حیدر علی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر سے مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”نواب گھر “آن ایئر ہے جس میں اداکارہ عینی ،ارم طاہر ، ملکہ ، رمشاء، ایما ن ، افتخا ر ٹھاکر ،سخاوت ناز ،قیصر پیا ، نواز انجم ، سردارکمال ، طاہر نوشاد ، ظفری خان ، جواد وسیم اور واجد خان سمیت دیگر اداکاری کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان پیس فورم کلچرونگ کے صدر سیس گوہر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس گھٹن زدہ ماحول میں پی ٹی وی سے مزاحیہ ڈرامہ سیریل پیش کیا جا رہا ہے جسے دیکھنے کے بعد انسان ذہنی طورپر خود کوتروتازہ محسوس کرتا ہے۔ میں اس کی پہلی قسط سے لے کر تمام اقساط باقاعدگی سے دیکھ رہا ہوں ۔ڈرامہ پروڈیوسر حیدر اور ڈرامہ ٹیم کی کارکردگی سے متاثر ہوکر پاکستان پیس کلچر فورم نے ان کیلئے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ یادرہے کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب ڈرامہ پرڈیوسر اوراداکاروں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے انعام دیا جائے گا ۔

شیئر: