گینگنم اسٹائل کے دیسی ورژن کی دھوم
انٹرنیٹ پر گینگنم اسٹائل کے دیسی ورژن نے دھوم مچا دی ہے۔بالی ووڈ کی متنازع فلم پدماوت کے گانے کھلی بلی کا گینگنم اسٹال انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سورو بسواس نامی ایک منچلے نے جنوبی کوریا کے سنگر سائے کے گانے گینگنم پر رنویر سنگھ کی کوریو گرافی کچھ اس طرح ملائی کہ یوں لگتا جیسے رنویر سنگھ کھلی بلی پر نہیں بلکہ گینگنم پر ہی ڈانس پر فارم کر رہے ہوں۔اس کو اب تک چھ ملین ویوز اور ایک لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔