Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# یوم_یکجہتی_ کشمیر

آج5فروری کوپاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ٹویٹر پر بھی کشمیریوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہے،کشمیر کی آزادی کے لیے قوم برابر کی شریک ہے ،# یوم_یکجہتی_ کشمیر کے نام سے ٹرینڈ چلایا۔
جاوید احمد نے لکھا : آزادی ک لئے لڑتے ہوئے مر جانا ،بیڑیوں میں زندگی گزارنے سے بہتر ہے۔
زین مہر نے کہا: ہم برہان وانی اور دوسرے شہداءکے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے،کشمیری عوام طاقت اور بہادری کی زندہ مثالیں ہیں،وہ اپنی زمین سے محبت کی ایک عظیم مثال بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائی آزادی کی نعمت سے مالامال ہوں گے، خان ہشام
جے آئی یوتھ پاکستان کے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ: اقوام متحدہ کو ان تمام قراردادوں پر کام کرنا ہوگا جو کشمیر کی آزادی کے لیے پاس کی گئی تھیں،ہم کشمیر کی آزادی پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
سید علی نے کہا :کشمیر کا تنازعہ ،انسانیت،انسانی حقوق اور آزادی کا مسئلہ ہے۔
فاطمہ حسن نے لکھا : کوئی ایسا ہے جو ہزاروں کی تعدد میں ہونے والی غیر مسلح کشمیریوں کی اموات کا جواز پیش کر سکے؟ لوگ کیوں بھول جاتے ہیں؟یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی تنظیموں کو انڈیا کی بربریت کا جائزہ لینے کا مطالبہ کریں۔
مزید پڑھیں:کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی الحاق کا فیصلہ کرلیا تھا
عائشہ خان نے کہا: آزادی ہر فرد اور قوم کا بنیادی حق ہے۔ہزاروں معصوم جانیں چھین لی گئیں، ہر کوئی کشمیر کی نسل کشی پر خاموش کیوں ہے؟ کیا وہ انسان نہیں؟ انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں؟
ڈاکٹر عالیہ کریم نے ٹویٹ کی : کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستان کے لوگ اپنے پیارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان انٹر نیشنل اسکول طائف میں یوم یکجہتی کشمیر
سہیل نے کہا : کشمیر انڈیا سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے اور آزادی حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے،آزادی کے لیے کتنے ہی برہانیوں نے اپنی جان قربان کی،کشمیر جلد ہی پاکستان کا حصہ ہو گا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں