Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رحمدل مالک نے معذور پالتو بلی کیلئے ڈائننگ ٹیبل تیار کرلی

 انقرہ ....   بلیاں پالنے کا شوق بہت سے لوگوں میں ہوتا ہے تاہم بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے پالتو جانوروں کے معذور ہوجانے کے بعد اسکا خیال رکھیں اور اسکی عافیت اور سہولت کے حوالے سے سوچیں ۔ ایسے ہی کم اور چنیدہ لوگوں میں انقرہ کے عثمان کپلان شامل ہیں جن کی بلی’’ زینت‘‘ پر ایک کتے نے اتنا شدید حملہ کردیا تھا کہ اسکی دونوں اگلی ٹانگیں بیکار ہوگئی تھیں اور اسکے لئے چلنا پھرنا مشکل ہوگیا تھا۔ علاج کے بعد اسکی حالت تو بہتر ہوئی مگر اس کیلئے اپنے پیروں پر چلنا یا کھڑے ہونا بیحد مشکل تھا۔ عثمان نے یہ سمجھا کہ اگر اسے یونہی چھوڑ دیا گیا تو یہ مر جائیگی یا نئے حادثے سے دوچا ر ہوگی چنانچہ انہوں نے اسکی مد د کا فیصلہ کیا اور اسکے لئے خاص قسم کی ڈائننگ ٹیبل تیار کرائی۔ شروع میں اس میز پر کھاتے ہوئے ’’زینت ‘‘ کو مشکل پیش آئی مگر اب وہ بآسانی اس میز پر رکھی چیزیں کھاسکتی ہے۔ ترک صحافی انادولو قدوسی کا کہناہے کہ عثمان اپنی بلی کو عام بلیوں کی طرح کھاتے پیتے دیکھ کر خوش ہورہا ہے اور بلی بھی بہتر نگرانی کے طفیل صحتمند نظرآرہی ہے۔ معذور بلی کو اس قابل بنانے کی خبر آس پاس میں کافی پھیلی تو لوگ اسے دیکھنے کیلئے آئے اوربلی کے ساتھ اسکے مالک کی کوششوں کو سراہا۔
 

شیئر: