Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیاں،ایک منٹ کی خاموشی

   اسلام آباد... یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ملک میں سرکاری تعطیل ہے۔ پیر کی صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ صدر ممنون اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان نے مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔کشمیریوں کی عشروں پر محیط جدو جہد کے بارے میں دستاویزی پروگرام بھی دکھائے جا رہے ہیں۔ریڈیو اور ٹی وی پر خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔اخبارات نے ضمیمے شائع کئے ہیں۔

شیئر: