Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کی جانب حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ، جنرل المالکی

ریاض .... اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعو دی شاہی فضائیہ نے یمن سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا ۔ جنرل المالکی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے صعدہ کمشنری سے بیلسٹک میزائل داغا جس کانشانہ سعودی عرب کا شہر خمیس مشیط تھا ۔ حوثی باغیوں کی اس حرکت سے یہ امر واضح ہو گیا کہ وہ سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جنرل المالکی نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کو ایران کی مکمل حمایت حاصل ہے جس کے ذریعے انہیں میزائل اور دیگر اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے اس قسم کے مسلسل حملے اقوام متحدہ کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں جس سے مملکت اور خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ 

شیئر: