Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: کتے پر تشدد کرنیوالے سعودی پر 30ہزار ریال جرمانہ

    مکہ مکرمہ - - - - - -  وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کتے پر تشدد کرنے والے سعودی پر 30ہزار ریال جرمانہ کردیا اور دو مقامی اخبارات میں اس کی تشہیر خود اس کے خرچ پر کرنے کا فیصلہ بھی سنا دیا۔وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہری نے کتے کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا تھا۔ ایک راہگیر نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھی۔ وزارت نے الزام ثابت ہو جانے پر مقامی شہری کو جی سی سی ممالک کے مقررہ قانون کے مطابق جرمانے او رتشہیر کی سزا کا فیصلہ کر لیا۔ طے کیا گیا ہے کہ دو مقامی اخبارات میں کتے کے ساتھ ناروا سلوک کی خبر اس کے خرچ پر شائع کی جائے گی اور اس حرکت پر اس کی مذمت بھی ہو گی۔ وزارت کے ترجمان نے انتباہ دیا کہ جو شخص بھی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کرے گا اسے مذکورہ سزا ضرور دی جائے گی۔ ایوان شاہی کی طرف سے جی سی سی ممالک کے جاری کردہ قانون کی توثیق کی جا چکی ہے۔ اباالخیل کا کہنا ہے کہ ادارہ احتساب سے مذکورہ فیصلے کی توثیق ہوتے ہی سزا پر عملدرآمد کر دیا جائے گا۔ تشہیر کی سزا فیصلے کے اجراء کے 60دن بعد دی جائے گی۔ 

شیئر: