زیبرا کراسنگ پر جوڑا الجھ پڑا
ٹورانٹو .... مقامی بلراوک ایونیو کے قریب لگے سگنل او رزیبرا کراسنگ پر اس وقت ایک عجیب و غریب تماشا دیکھنے میں آیا جب ایک جوڑا زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑ ک پار کرنے کی کوشش کررہاتھاتاہم دونوں میاں بیوی ہم خیال ہونے سے جان بوجھ کر گریز کررہے تھے۔ شوہر کا کہناتھا کہ اسے زیبرا کراسنگ عبور کرجانا چاہئے مگر پیچھے موجود بیوی جو مزید احتیاط کی قائل تھی اسے بار بار سڑک پار کرنے سے روکتی رہی اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ جیسے ہی اس کے شوہر نے زیبرا کراسنگ پر پیر رکھا اس نے پیچھے سے اس کی قمیض کھینچ لی اورواپس پلٹنے پر مجبور کردیا۔ اس معمولی مسئلے پر دونوں میں نوک جھونک کافی دیر تک جاری رہی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عورت زیبر ا کراسنگ عبور کرنے کے خلاف تھی تو کیوں اور اگر اس وقت سگنل نے کراسنگ کا اشارہ نہیں دیا تھا تو بڑے میاں کو کیا جلدی تھی کہ وہ ہر حال میں راستہ عبور کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ موقع پر موجود افراد اور تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ ٹریفک سگنل سرخ تھا یعنی گاڑیوں کو ٹھہر نے کی ہدایت تھی جبکہ پیدل چلنے والے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بحفاظت سڑک عبور کرسکتے تھے ایک موقع پر تو یہ بھی آیا کہ غصے کی حالت میں بڑی بی نے شوہر کے کوٹ کا کالر پکڑ کر بھی پیچھے کھینچا اور یہ منظر قریبی گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں نے بھی بیحد دلچسپی سے دیکھا اور آخر کار سڑک گاڑیوں سے خالی ہوگئی تو دونوں نے راستہ عبورکر ہی لیا۔