جمعہ 9فروری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ سعودی صحافتی ادارے اچھی ابلاغی معلومات فراہم کررہے ہیں، وزیر ثقافت و اطلاعات
٭ اسپتالوں کو چلانے کیلئے ہولڈنگ کمپنی کے قیام کا فیصلہ ، وزارت خزانہ بجٹ فراہم کریگی
٭ فوجداری کے مقدمات جلدی اور اچھے اندازمیں نمٹانے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا گیا، سعودی وزارت انصاف
٭ ایران کے عسکری تربیت کے کیمپوں میں شمولیت اختیار کرنیوالے 4سعودیوں پر مقدمہ شروع
٭ جرائم کے ارتکاب پر لڑکوں کو جیل میںڈالنے کے بجائے اصلاحی سزائیں دینے کا پروگرام
٭ اتحادی افواج کے حملوں میں شامی نظام کے 100جنگجو مارے گئے
٭ شامی بحران پر تبادلہ خیال کیلئے روسی ، ترکی ، ایرانی سربراہ کانفرنس
٭ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ ، عرب اور سعودی جامعات میں اول، ایشیائی ممالک میں 23ویں نمبر پر
٭ طائف یونیورسٹی میں 18ممالک کے 90طلبہ کا داخلہ ،افغانستان، ملائیشیا، اور فلسطین کے طلبہ شامل