ریاض.... سعودی عرب نے کیمیکل اسلحہ سے مشرقی الغوطہ پر بشار الاسد کی بمباری کی مذمت کردی۔ سعودی دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ شامی افواج نے مشرقی الغوطہ میں کیمیکل اسلحہ گرا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ جارحانہ اقدام جنیوا 1اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 225کے تحت شامی بحران کے سیاسی حل کیلئے جاری مساعی سے مطابقت نہیں رکھتے۔