ریاض میں بدھ کو بارش کا امکان
ریاض ..... پیشگی انتباہ دینے والے مشینی نظام نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ پیر کی صبح سے بدھ کی شام تک ریاض، قصیم، الشرقیہ اور شمالی حدود ریجنوں میں گردو غبار کا طوفان آئیگا۔ درجہ حرارت کم ہوجائیگا۔حد نظر محدود ہوجائیگی۔ احتیاطی تدابیر کرلی جائیں۔ بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔