Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ٹھیکے کیلئے رشوت پر 10برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر

 ریاض.... محکمہ جاتی سراغرساں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ رشوت لینے والے اداروں پرجرمانہ اور ذمہ داران کو 10برس قید کی سزا ہوگی۔ عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ کی جنرل پریذیڈنسی نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی ادارہ رشوت پیش کرنے سے گریز کرے۔ اگر کسی ادارے کے خلاف رشوت دینے کا واقعہ ثابت ہوگیا تو اسکے مالک کو 10برس قید اور رشوت کی رقم کے بقدر 10گنا جرمانہ لگایا جائیگا۔ علاوہ ازیں اسے مستقبل میں سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈر بھرنے سے بھی روک دیا جائیگا۔ یہ انتباہ رشوت اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔ محکمے نے مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ رشوت یا اس سے متعلقہ وارداتوں اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے جرائم کی بابت معلومات رکھتے ہوں تو پہلی فرصت میں 980پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔ فیکس، ای میل پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ محکمے کے کسی دفتر سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ رپورٹ درست ثابت ہونے پر ضبط شدہ رقم کا 50فیصد انعام کے طور پر دیا جائیگا۔ر شوت لینے والے کو 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔محکمے نے مقیم غیر ملکیوں سے بھی کہا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم کسی بھی خدمت پر کوئی مالی یا غیرمالی معاوضہ طلب کرے تو یہ رشوت شمار کیا جائیگا۔ پہلی فرصت میں اس کی اطلاع کا اہتمام کریں۔ رشوت پر اکسانے ، مدد کرنے یا معاملہ طے کرانے والے کو بھی قید اور جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

شیئر: