Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنسر بورڈ کو بہتر بنانا ہوگا، اداکارہ صنم بخاری

 نارویجن ماڈل واداکارہ صنم بخاری نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے سب سے پہلے فلم سنسربورڈ کے نظام کوبہتربنانا ہوگا۔اپنے ایک انٹرویو میں صنم بخاری نے کہا کہ پاکستان میں فلم کا شعبہ شدید بحران میں تھا اوراس کی بربادی کا ذمہ دار یہاں کام کرنیوالے دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ مرکزی فلم سنسربورڈ کوبھی ٹھہرایا جائے توغلط نہ ہوگا۔ اگرغیر معیاری فلموں کو سنسرسر ٹیفکیٹ جاری نہ کئے جاتے تو آج لالی وڈبحران سے دوچارنہ ہوتی۔صنم بخاری نے کہا کہ غنڈوں، بدمعاشوں اور ذات برادریوں کی پروموشن کرتی فلمیں بننے سے فلمی میوزک کی جگہ ایسے گیتوں کو ملنے لگی جن کوشائقین کی اکثریت سننا اوردیکھنا پسند نہیں کرتی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کی لالی وڈکوسدھارنے کے لئے سب سے اہم کردار سنسربورڈ ہی ادا کرسکتا ہے۔
 

شیئر: