Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان فلم میکر،سینیئرز سے رہنمائی لیں، میرا

 یادگار کرداروں کی بدولت مجھے دنیابھر میں جانا جاتا ہے
لالی وڈ کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلمیں تو بنائی جارہی ہیں لیکن ان میں ڈرامے کا رنگ نمایاں ہے۔ ایک اچھی فلم کیلئے پیسہ بہت ضروری ہے لیکن صرف پیسے کے بل پرہی ایک اچھی فلم بنے گی ،اس کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم کی کامیابی کیلئے صرف کہانی ہی نہیں بلکہ میوزک، ڈائیلاگ، کاسٹنگ، لوکیشن اورتکنیک کا انتخاب بھی بے حدضروری ہوتا ہے۔ جب تک نوجوان فلم میکرز ان تمام چیزوں پرتوجہ نہیں دیتے ، اس وقت تک فلم کی بہتری اورکامیابی کے خواب تودیکھے جاسکتے ہیں لیکن عملی طور پر نتائج ممکن نہیں۔
اسے بھی پڑھئے: بعض بالی وڈ ستارے، تعلیم میں پیچھے، شوبزمیں آگے
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سا کام کیا اورایسے یادگارکردارنبھائے جن کی بدولت آج بھی مجھے پوری دنیا میں جانا اورپسند کیا جاتا ہے۔ میں سمجھتی ہوںکہ ایک فنکار کیلئے یہ سب سے اہم بات ہوتی ہے کہ اس کے کام کوسراہا جائے۔ اس لئے ضروری ہے کہ موجودہ دورمیں بننے والی فلموں کے انداز کوکچھ تبدیل کیا جائے۔میرا کا کہنا تھا کہ فلمیں توبنائی جارہی ہیں لیکن ان میں ڈرامے کا رنگ نمایاں ہے۔ اب پیسے خرچ کرکے کوئی بڑی اسکرین پربھلا ڈرامہ کیوں دیکھے؟ یہی وہ بات ہے جسے نوجوان فلم میکرتاحال سمجھ نہیں پائے۔ ان کا تعلق ٹی وی سے ضرور ہے لیکن انہیںسلوراسکرین کے مزاج کوسمجھنے اوراس کے کام کوسیکھنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر سینیئر فلم میکرز سے رہنمائی حاصل کرلی جائے توکسی کی توہین نہیں ہوگی کیونکہ سیکھنے کا عمل توتمام عمر جاری رہنا چاہئے۔
 

شیئر: