لندن .... ماہی پروری کے مشہور ادارے ورجینیا ایکیوریم کی طرف سے ایک دلچسپ وڈیو جاری ہوئی ہے۔ جس میں مونگے میں پلنے والا ایک ہشت پا بچہ اپنے انڈے سے بڑے دلچسپ انداز میں باہر نکلتا نظرآتا ہے۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ انڈے سے باہر نکلتے وقت اس ہشت پا بچے کا سائز بمشکل ایک کیل کے برابر تھا۔ مگر دیکھتے ہی دیکھتے وہ انڈسے سے باہر نکل آیا اورپھر 2،چار قلا بازیاں کھانے کے بعدہی اس کا رنگ گلابی ہوگیا۔ یہ دلچسپ وڈیو اجرا ء کے فوری بعد اتنی وائرل ہوئی ہے کہ اسے اب تک 16لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ انٹرنیٹ والے خوش ہیں کہ یہ دلچسپ تصویر بھی انکے ہاتھ لگی ہے ورنہ ایسی تصویر شاذو نادر کسی فوٹو گرافر یا کسی کیمرے کے نصیب میں ہوتی ہیں۔ اے ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے جاری ہونے والی دلچسپ وڈیو بدھ کو پہلی بار جاری کی گئی تھی۔10سیکنڈ کی یہ وڈیو مختلف مراحل میں اس نوزائیدہ ہشت پاکو دکھاتا ہے جبکہ بحیرہ کیریبین کا مونگا بھی جس سے وہ برآمد ہوا تھا کسی خوبصورت پھول سے کم نظر نہیں آتا۔