کیا آپ جانتے ہیں کہ بند گوبھی میں وٹامن اے ، بی ، سی اور کے کثرت سے موجود ہوتے ہیں . ان وٹامن کی موجودگی اسے بہترین قدرتی ماسک بناتی ہے . اس کا باقاعدہ استعمال ڈھیلی اور بےجان جلد کو خوبصورت اور دلکش بنا دیتا ہے . اچھی بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے میں عمر کی کوئی قید نہیں .
کیلا جلد کو شفاف اور خوبصورت بنانے کے لئے بہترین ہے . اس میں آئرن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے .کیلے کو پیس کر جلد پر لگانے سے ڈھیلی اور لٹکی ہوئی جلد ٹائٹ ہو جاتی ہے . اسے چہرے کی جلد کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے . یہ جلد کا بوجھل پن ختم کر کے اسے تروتازہ اور توانا کر دیتا ہے .