Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کےخلاف کارروائیاں

مدینہ منورہ ( یوسف بلوچ ) ریجنل بلدیہ کے ڈائیریکٹر تعلقات عامہ خالد بن متعب غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران بلدیہ کے اہلکاروں نے 1041 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی۔ بلدیہ میں مارکیٹوں کے نگران محمد امین نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے دیگر اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ بلدیہ کے اہلکاروں نے3 ہزار 409 تفتیشی کارروائیاں کی۔ زیادہ ترخلاف ورزیاں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں ریکارڈ کی گئیںجہاں صفائی کے ناقص انتظامات تھے جن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ بلدیہ کے اہلکاروں نے حفظان صحت کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانے بھی عائد کئے جبکہ زائد المیعاد اشیاءکو ضبط کرکے تلف کر دیا گیا ۔ 

شیئر: