ورون کی”اکتوبر“ کا نیا ٹیزر
حال ہی میں اداکار ورون دھون کی نئی فلم ' اکتوبر' کا نیا ٹیزر جاری کیاگیاہے۔اس ٹیزر میں ورون ایک خشک اور سوکھے درخت کے پاس کھڑے ہیں جبکہ فلم کی اداکارہ بانیتا سندھو ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے کھڑکی کے پاس کھڑی باہر کا نظارہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ٹیزر کے آخر میں سفید پھول نمایاں ہیں۔فلمساز شوجیت سرکار کی نئی فلم 'اکتوبر' میں ورون دھون مرکزی کردار نبھارہے ہیں ۔اس کےساتھ بانیتا سندھو کام کررہی ہیں۔ اس قبل فلم کا پوسٹر ریلیز ہواتھا جس میں ورون تیز بھاگتے دکھائی دیئے تھے۔