جزیرہ کدنبل کیا ہے؟
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
ابہا...سعودی دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر عسیر کے ساحل پر واقع کدنبل جزیرے کا تعارف اور تصاویر جاری کردیں۔ یہ جزیرہ القحمہ تحصیل کے ساحل کے بالمقابل واقع ہے۔ یہ ابھی بعض پرندوں، ماہی گیری کے شوقینوں اور سیر سپاٹے کے دیوانوں کی منزل بنا ہوا ہے۔ اسکا ریتیلا ساحل بھی دعوت دیدار دے رہا ہے۔ سعودی ماہرین اسے سیر و سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے جائزے تیارکررہے ہیں۔ اسے سعودی اور خارجی سیاحوں کے لئے کھولنے کی اسکیمیں زیر غور ہیں۔ جائزے عسیر میونسپلٹی، سعودی محکمہ سیاحت وقومی ورثے کے تعاون سے تیار کئے جارہے ہیں۔