مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ میں مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہورہا ہے۔ ایک عرب سفارتکار نے واضح کیا ہے کہ ایران نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ یہ اجلاس حوثیو ںکی جانب سے مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل داغنے کے مضمرات کا جائزہ لینے کی خاطر منعقد کیا جارہا ہے۔ حوثی ایران کی حمایت یافتہ ہیں۔ ایران نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ البتہ ایرانی حکومت نے او آئی سی کو اطلاع دی ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریگا۔ زیادہ تر ممالک شرکت کی منظوری دے چکے ہیں اور آخری لمحات میں منظوری دینے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔