امیتابھ اور انکی بہو نے ایوارڈ میلہ لوٹ لیا
فیمینا بیوٹی ایوارڈز کا رواں برس کا میلہ امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریہ رائے نے لوٹ لیا۔فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں 75 سالہ امیتابھ بچن کو ’اسٹائل لیجنڈ آف آل ٹائم‘ کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کی بہواداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو بھی خصوصی ایوارڈ ’گلوبل بیوٹی آئیکان اورپاورہاؤس انٹرٹینر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکارہ ریکھا کو ہوم آف دی لیجنڈری اسٹائل ڈیوا‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔دیشا پٹنانی فریش فیس آف دی ایئر جب کہ ارجن کپور ’مین وی لو ایوارڈ‘ لے اڑے۔