Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ کےلئے بس شٹل سروس

ریاض....سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو )نے مشرقی اور شمالی ریاض سے جنادریہ میلے کے شائقین کیلئے بس شٹل سروس کا انتظام کردیا۔ ہر 30منٹ پر ایک بس روانہ کی جارہی ہے۔ ساپٹکو نے غرناطہ مال او روادی لبن سے بس سروس کا بندوبست کیا ہے۔ یہ بسیں جنادریہ میلے کے مغربی حصے میں واقع گیٹ ٹو تک لیجاتی ہیں۔ یومیہ سہ پہر 3بجے سے لیکر رات 10.30بجے تک بسیں جنادریہ جاتی ہیں اور4بجے شام سے لیکر رات 11.30بجے تک واپسی کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
 
 

شیئر: