Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی شہری مقیم عرب باشندے پر دھار دار آلے سے حملہ کرکے فرار

 مکہ مکرمہ ..... یہاں الشرائع محلے کی ایک جامع مسجد میں مقامی شہری نے عرب شہری کو نماز پڑھتے ہی دھار دار آلے سے حملہ کرکے لہولہان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الشرائع پولیس کا کہناہے کہ الشرائع سیکٹر کی ایک جامع مسجد میں مقامی شہری مقیم عرب شہری کی تاک میں بیٹھا ہوا تھا۔ نماز ختم کرنے کا منتظر تھا۔ جیسے ہی غیر ملکی نے نماز مکمل کی سعودی نوجوان نے دھار دار آلے سے اسکی گردن پر حملہ کردیا۔نمازیوں نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جان چھڑا کر فرار ہوگیا۔ زخمی عرب کو علاج کیلئے النور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خطرے سے باہر ہے۔ مقامی پولیس حملہ آور کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔

شیئر: