Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100سعودی دستکاروں کو ہنر مندی کارڈ کا اجرا

سعودی محکمہ سیاحت مملکت کے طول و عرض میں موجود ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر گامزن ہے
مدینہ منورہ( یوسف بلوچ) یہاں محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے عہدیداروں نے خیبر کمشنری میں 100ہنر مند سعودی مرد وخواتین کو سعودی دستکاری کارڈ جاری کردیئے۔ اسکی بدولت سعودی ہنر مند دستی مصنوعات تیار کرکے ترجیحی بنیادو ںپر سیاحوں کو پیش کرسکیں گے۔ سعودی محکمہ سیاحت مملکت کے طول و عرض میں موجود ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی قیادت اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ وہ پیشے اور وہ دستکاریاں جو رفتہ رفتہ ناپید ہوگئی ہیں ان کا احیاءہو، اسی کے ساتھ ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انکی دستی مصنوعات کو ترجیحی بنیادوں پر عوامی بازاروں اور سیر و سیاحت کیلئے آنے والوں کے حلقوں میں متعارف کرایا جائے۔ خیبر کمشنری مملکت بھر میں کھجوروں کی چھال سے مختلف اشیاءتیار کرنے میں اپنا ایک مقام بنائے ہوئے ہے۔ جنادریہ میلے میں بھی خیبر کے ہنر مندوں کی دستی مصنوعات شائقین کے حلقوں میں پسند کی جارہی ہیں۔

شیئر: