Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے ارون جیٹلی کی ملاقات

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو ریاض کے قصر یمامہ میں ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی شاہ سلمان کو پیش کیا۔ وہ سعودی انڈین مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہندوستانی وفد کے قائد کی حیثیت سے مملکت پہنچے ہیں۔

شیئر: