گداگر قبرستان جانے والوں کے تعاقب میں
طائف .... مقامی شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ طائف میں عبداللہ بن العباس جامع مسجد کے بالمقابل واقع العباس قبرستان میں تدفین اور پرسہ کیلئے جانا امتحان بن گیاہے۔ قبرستان کے دروازے پر پیشہ ور گداگر آنے جانے والوں کو تنگ کررہے ہیں۔ بعض لوگ قبرستان میں گھس کر تعزیت کیلئے آنے والوں کی رحمدلی کا واسطہ دیکر ان سے اپنی ضرورتیں پوری کرانے کی ضد پکڑ لیتے ہیں۔ بیشتر گداگر بچے اور خواتین ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ غیر ملکی ہیں۔ مقامی شہریوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سگنلز اور ریستورانوں کے دروازوں پر بھی غیر ملکی گداگر ڈیرے ڈالنے لگے ہیں۔